ہانگ کانگ: تربیتی کیمپ، استقبال رمضان المبارک

ہانگ کانگ (4 اپریل 2021ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام استقبال رمضان المبارک کے حوالے سے تربیتی کیمپ منہاج اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں منعقد کیا گیا جس میں منہاج القرآن ہانگ کانگ کے عہدیداران، رفقاء اور عوام الناس نے بھرپور شرکت کی۔ تلاوت قرآن مجید اور نعت شریف کے بعد فضائل رمضان المبارک کے حوالے سے علامہ محمد ظہیر نقشبندی نے گفتگو کی۔ علامہ حافظ محمد طیب شمیم نے شرکاء کو سحری، افطار، تینوں عشروں کی دعائیں، تسبیح تراویح، دعائے شب قدر یاد کرائیں۔

علامہ قاری محمد عثمان الترازی نے نماز تراویح اور تلاوت قرآن مجید کے اجر و ثواب اور اہمیت پر گفتگو کی۔ علامہ محمد نسیم خان نقشبندی نے مسائل رمضان، زکوٰۃ، صدقہ فطر اور نماز عید کے حوالے سے ضروری مسائل بیان کیے اور شرکاء کے سوالوں کے جوابات دیئے۔ شرکائے کیمپ کو تحریک منہاج القرآن کی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئ۔

پروگرام کے آخر میں علامہ سید تنویر حسین شاہ نے حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہمشیرہ محترمہ کی بلندی درجات اور شرکائے کیمپ کے لئےخصوصی دعا کی۔

رپورٹ: محمد طاہر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top