الحاج شیخ محمد جمیل رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

الحاج شیخ محمد جمیل رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں جامع مسجد شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس اور محفل قرآن خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ الحاج شیخ محمد جمیل قادری شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دستِ راست اور تحریک منہاج القرآن کے بانی ممبر تھے، انہوں نے کہا کہ حاجی شیخ محمد جمیل قادری جیسے مخلص، عاشقِ رسول ﷺ اور دینِ اسلام کی تعلیمات کی ترویج و اشاعت میں حصہ لینے والے اہل اللہ کے ایثار اور عملی کاوشوں کے باعث آج تحریک منہاج القرآن دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے ذریعہ علم و ہدایت ہے، انہوں نے کہا کہ الحاج شیخ محمد جمیل قادری رحمۃ اللہ علیہ سفر و حضر میں شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی سنگت میں رہے، آپ تحریک منہاج القرآن کی شناخت تھے، آپ پہلی مجلس شوریٰ، مجلس عاملہ اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر تھے، منہاج یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے بھی ممبر تھے، خواتین کی تعلیم وتربیت کی ممتاز مادرِ علمی منہاج گرلز کالج کی تعمیر میں آپ کی خدمات لائق تحسین ہی۔ الحاج شیخ جمیل قادری منہاج القرآن کے تعلیمی و تربیتی انسٹی ٹیوشنز کی تشکیل و تعمیر میں پیش پیش ہوتے۔

حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے الحاج شیخ محمد جمیل قادری کے انتقال پر بذریعہ آڈیو لنک مرحوم کے لئے بلندی درجات کی دعا کی اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحاج شیخ محمد جمیل قادری تحریک منہاج القرآن کے ابتدائی دور میں مصطفوی مشن کے ساتھ منسلک ہوئے اور آخری وقت تک وفاداری و جانثاری کے ساتھ وابستہ رہے، بہت مخلص اور صالح انسان تھے، میرے ساتھ تحریکی تعلق سے بڑھ کر ذاتی تعلق تھا وہ میرے ان قریب ترین ساتھیوں میں سے تھے جن پر میں بہت اعتماد کرتا تھا ان کی تحریک منہاج القرآن کے مشن میں بڑی عظیم قربانیاں ہیں وہ تحریک کا ایک سنہرا باب ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی قبر کو جنت الفردوس کا باغ بنائے، آمین

تعزیتی ریفرنس اور محفل قرآن خوانی میں نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خاں، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، مرحوم کے صاحبزادگان سہیل جمیل، نعمان جمیل، رضوان جمیل، سید الطاف حسین شاہ، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، علامہ رانا محمد ادریس، ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد، راجہ زاہد محمود، شہزاد رسول، حاجی شیخ اسلم قادری، مظہر محمود علوی، چودھری عرفان یوسف، محمد طفیل، قاری ریاست چدھڑ، حاجی محمد اسحاق سمیت عہدیداروں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تحریک کے مرکزی قائدین نے مرحوم کی تحریک منہاج القرآن کے لئے قابلِ فخر و قابلِ تقلید خدمات پر زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top