ہانگ کانگ: پولیس اور سوشل ورکرز کا منہاج اسلامک سنٹر کھوائی چنگ کا دورہ

ہانگ کانگ پولیس اور سوشل ورکرز نے 8 اپریل 2021ء کو منہاج اسلامک سنٹر کھوائی چنگ کا دورہ کیا۔ اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی، علامہ محمد طیب شمیم اور علامہ قاری محمد عثمان الترازی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ دورے پر آئے وفد میں YMCA ہانگ کانگ کے سیکرٹریز Tang Lui Lok اور Chong Sing Miu شامل تھے۔ دیگر مہمانوں میں ہانگ کانگ پولیس کے Mr.Fan اور منہاج اسلامک سنٹر کھوائی چنگ کے سابقہ طالبعلم قاسم علی شامل تھے۔ پولیس افسران نے منہاج القرآن انٹرنشینل ہانگ کانگ کی کمیونٹی کے لیے خدمات بالخصوص بین المذاہب رواداری کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

پولیس افسران نے اپنی بریفنگ میں اسلامک سنٹر کے طلباء کو ہانگ کانگ کے قوانین سے آگاہ کیا بالخصوص کرونا وبا کی موجودہ صورتحال میں خصوصی اقدامات اور تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی۔ مہمانوں نے منہاج اسلامک سنٹر میں تعلیمی، تدریسی اور اجتماعات کے دوران بہترین حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اساتذہ اور انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top