منہاج ویلفیئر کی طرف سے ہزاروں مستحقین میں راشن تقسیم

خرم نواز گنڈا پور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے راشن تقسیم کیا
ڈاکٹر طاہرالقادری نے خدمت خلق کیلئے منہاج ویلفیئر قائم کی:ناظم اعلیٰ منہاج القرآن
منہاج ویلفیئر مستحق خاندانوں تک ان کا حق پہنچارہی ہے: کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ

لاہور (28 اپریل 2021ء) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے گزشتہ روز ہزاروں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے ویلفیئر کے مرکزی دفتر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کے ہمراہ مستحقین، بیوگان اور کم آمدنی والے خاندانوں میں راشن کے بیگ تقسیم کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ اصلاح احوال اور خدمت انسانیت منہاج القرآن کی نظریاتی عمارت کے دو اہم ستون ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خدمت دین کے لیے منہاج القرآن کو قائم کیا اور خدمت خلق کیلئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن قائم کی۔

انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہر سال رمضان المبارک میں غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کرتی ہے اس کار خیر کے ذریعے موجودہ مہنگائی اور گرانی سے تنگ غریب خاندانوں کی تکالیف کو کم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس کار خیر میں آسودہ حال مخیر حضرات کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مستحق خاندانوں تک ان کا حق پہنچارہی ہے۔ اللہ کی توفیق سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ہزاروں غریب خاندانوں کی مدد کررہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ راشن کی تقسیم کے دوران کرونا وائرس کی وبا کے باعث صحت کے عالمی وقومی اداروں کے  ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مخیر حضرات کے تعاون سے فوڈ سپورٹ کے ساتھ ساتھ، مستحق طلباء کی تعلیم، تھر اور چولستان میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، اجتماعی شادیوں اور وسیلہ روزگار جیسے فلاحی منصوبہ جات چلا رہی ہے اور خدمت انسانیت میں پیش پیش ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top