منہاج القرآن جنوبی کوریا کے زیراہتمام مسجد الحرمین میں ’یوم الفرقان‘ کا اجتماع

مورخہ: 06 مئی 2021ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی کوریا کے زیراہتمام جنوبی کوریا کے شہر انچھن میں الحرمین مسجد میں یوم بدر کی مناسبت سے جمعۃ المبارک کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا، جس میں پاکستانی کمیونٹی سمیت مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یمن سے تشریف لائے سکالر حافظ ابو انس نے رمضان، قرآن اور تقوی کے حوالہ سے گفتگو کی اور یوم فرقان پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ حافظ ابو انس نے کہا کہ قرآن پاک میں رب کائنات نے مسلمانوں کو رمضان کی اہمیت و فضیلت بیان کرتے ہوئے اس سے حاصل ہونے والے تقویٰ پر ورشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ خود کو کھانے پینے سے روکنے کا نام نہیں بلکہ روزہ ہمیں ہر برے کام، گفتگو، حسد اور کینہ سے رکنے اور تقویٰ کا درس دیتا ہے۔ یہ ہمارے اور غیر مسلم کے درمیان ایک ایسی پہچان ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ روزہ دار ایثار وقربانی کے جذبہ سے سرشار ہو کر حکم ربی کو بجا لاتا ہے اور اپنے سیرت و کردار کو دوسری قوموں اور مذاہب سے ممتاز کرتا ہے۔

جمعہ کے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی کوریا کے صدر شہزاد علی بھٹی نے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے کوریا اور پوری دنیا میں جاری فلاحی ورفاعی خدمات پر روشنی ڈالی اور عوام الناس کو اپنے صدقات وزکوۃ، فطرانہ و خیرات کی رقوم منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کو دینے کی ترغیب دی۔

رپورٹ: شہزاد علی بھٹی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top