جرمنی میں فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کی سالانہ عرس تقریب

مورخہ: 30 مئی 2021ء

منہاج القران فرینکفرٹ جرمنی کے مرکز پر 30 مئی 2021ء کو فرید ملت حضرت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 48 ویں عرس مبارک کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں فرینکفرٹ کے گرد و نواح سے کثیر افراد نے شرکت کی۔ عرس کی تقریب کا آغاز سید ذوالقرنین فیصل نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ ملک محمد بلال، چودھری محمد زاہد اور رانا محمد آصف قادری نے ثنا خوانی کی سعادت حاصل کی۔

تقریب میں علامہ سید فرحت حسین شاہ ڈائریکٹر منہاج القران فرینکفرٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آدم علیہ السلام سے لیکر نبی آخرالزماں تک ہر نبی اپنی آنے والی نسلوں کے لیے دعائیں کیں تاکہ وہ حاملین دین بنیں اور یہ سلسلہ آئمہ اہل بیت اطہار، خلفاء راشدین اور اور جملہ صلحاء کی زندگیوں میں شامل رہا۔

فرید ملت حضرت ڈاکٹر فرید الدین قادری کی ذات گرامی نے بھی اپنی زندگی میں کبھی تو بندگی اور عبادت کے ذریعے اور کبھی التجا و دعا کے ذریعے اللہ کے حضور التجاء پیش کی کہ باری تعالی ایسی اولاد عطا فرما جو خدمت دین کا جھنڈا پوری دنیا میں لہرائے اور عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام پوری دنیا میں عام کرے۔

غزالی زمان حضرت قبلہ احمد سعید کاظمی شاہ رحمۃ اللہ علیہ، مولانا عبدالستار خان نیازی اور شیخ الحدیث مولانا محمد اشرف سیالوی کو بھی حضرت فرید ملت سے گہرا لگاؤ تھا اور اسی طرح حضرت خواجہ قمرالدین سیالوی رحمۃ اللہ علیہ کے ہاں خصوصی خطاب حضرت فرید ملت کا ہوا کرتا تھا۔

حضرت فرید ملت نے اپنے لخت جگر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تربیت اس انداز میں کی جس میں طرز تربیت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ یہی سلسلہ آج کے دن تک قائم و دائم ہے۔ آج شیخ الاسلام نے بھی اپنے وابستگان، رفقاء، طلباء، یوتھ اور اپنی ساری اولاد کی تربیت پر مصطفوی رنگ چڑھا دیا ہے۔

عرس کی تقریب میں درودوسلام بھی پڑھا گیا اور خصوصی دعا کے بعد حاضرین محفل کی خدمت میں عرس مبارک کا لنگر بھی پیش کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top