منہاج القرآن شیخوپورہ کا اجلاس

مورخہ: 09 جون 2021ء

تحریک منہاج القرآن ضلع شیخوپورہ کے زیراہتمام عوامی سیکرٹریٹ شیخوپورہ میں استقبالیہ تقریب اور اجلاس منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلٰی تنظیمات سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس، مرکزی ناظم دعوت علامہ رانا نفیس حسین قادری اور قاری ریاست علی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن ضلع شیخوپورہ اور جملہ فورمز کےعہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔

رانا محمد ادریس قادری نے ضلع شیخوپورہ کے تمام قائدین و کارکنان کو شاندار تحریکی خدمات پر مبارکباد دی۔ انہوں نے آئندہ کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہر گھر میں شیخ الاسلام کی فکر کو پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ خواہش ہے کہ تنظیمی کام میں شیخوپورہ کی تنظیم پاکستان بھر میں نمایاں مقام حاصل کرے۔

اجلاس میں منہاج القرآن کے ضلعی قائدین کے علاوہ عبدالحمید مصطفوی، چوہدری فاروق گجر، شکیل اعوان، خالد منہاجین، میاں نعیم اور امجد بھٹی نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top