منہاج القرآن ننکانہ صاحب کی استقبالیہ تقریب

مورخہ: 11 جون 2021ء

تحریک منہاج القرآن ننکانہ صاحب کے زیراہتمام استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت شیخ محمد اویس طاہر صدر TMQ ننکانہ صاحب نے کی جبکہ تقریب میں علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلٰی تنظیمات وسطی پنجاب) نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں رائے محمد اقبال کھرل ایڈووکیٹ، مہر محمد اسلم ایڈووکیٹ، محمد شفیق طاہر اور خالد محمود طاہر ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ رانا محمد ادریس قادری نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے تنظیمات ضلع ننکانہ صاحب کے تمام قائدین و کارکنان کو سابقہ کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور فہم دین کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے انہیں آئندہ لائحہ عمل سے اگاہ کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top