نظامت تربیت کے زیراہتمام کوئٹہ میں تربیتی ورکشاپ

مورخہ: 14 جون 2021ء

مرکزی نظامت تربیت اور منہاج القرآن بلوچستان کے زیراہتمام 3 روزہ تربیتی و تنظیمی ورکشاپ منہاج القرآن اسلامک سنٹر کوئٹہ میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن بلوچستان، کوئٹہ، منہاج یوتھ لیگ، ایم ایس ایم، منہاج القرآن ویمن لیگ اور دیگر تمام فورمز کے عہدیداروں اور نمائندگان نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار احمد نواز انجم، مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی، صوبائی صدر بلوچستان ڈاکٹر شاہد محمود سنجرانی، نائب ناظم تنظیمات وقار قادری، نائب ناظم تربیت علامہ منہاج الدین اور احمد وحید قادری نے خصوصی شرکت کی۔

ورکشاپ میں مختلف سیشن ہوئے، جس میں منہاج القرآن کے تمام فورمز کے عہدیداروں کو آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ورکشاپ میں سردار احمد نواز انجم، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، نائب ناظم تحریک منہاج القرآن بلوچستان حافظ وقار احمد، مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم فرحان عزیز، سینئیر نائب ناظم تربیت علامہ حافظ منہاج الدین اور دیگر مقررین نے بھی اظہار خیال کیا۔

اس موقع پر منہاج القرآن کوئٹہ اور تمام فورمز کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ورکشاپ کا اختتام 14 جون کو ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top