تحریک منہاج القرآن الہ آباد کے ناظم بابا ظفراقبال قادری نوشاہی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

مورخہ: 24 جون 2021ء

تحریک منہاج القرآن الہ آباد ٹھینگ موڑ کے ناظم بابا ظفراقبال قادری نوشاہی کی والدہ محترمہ اور شیخ محمد نواز شریف منہاجین کی دادی جان انتقال کر گئیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ گزشتہ کچھ عرصہ سے شدید علیل تھیں۔

نماز جنازہ 24 جون 2021ء بروز جمعرات کو الہ آباد ٹھینگ موڑ کے نواحی گاؤں موضع رسول پور پولیکے میں آستانہ عالیہ بابا ولی محمد سرکار پر ادا کی جائے گی۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل اور منہاج القرآن ضلع قصور کے قائدین نے مرحومہ کے انتقال پر بابا ظفراقبال سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

رابطہ: بابا ظفراقبال: 03006570652

شیخ محمد نواز شریف: 03008091802

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top