منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر رہنما جواد حامد کی صاحبزادی کیلئے لیڈی ڈیانا ایوارڈ

Eiman Jawwad win prestigious Diana Award

لاہور (2 جولائی 2021) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر رہنما جواد حامد کی صاحبزادی ایمان جواد نے خدمت خلق کے حوالے سے لیڈی ڈیانا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ ایمان جواد ان 8 پاکستانیوں میں سب سے کم عمر ہیں جنہوں نے یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ ایمان جواد نے برن سنٹر لاہور میں مریضوں میں ہزاروں کی تعداد میں گارمنٹس تقسیم کئے اس خدمت پر انہیں لیڈی ڈیانا ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جواد حامد نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن نے صرف انسانیت سے محبت کرنا سکھایا ہے یہ تعلیم و تربیت ہم اپنی آئندہ نسلوں تک منتقل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیٹی کو انٹرنیشنل ایوارڈ ملنے پر میں بہت خوش ہوں تاہم ہمارا جس دین سے تعلق ہے یہ صرف اور صرف انسانیت کی خدمت اور احترام کا نام ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top