پروفیسر ذوالفقار علی تحریک منہاج القرآن لاہور کے سینئر نائب صدر مقرر

مورخہ: 24 اگست 2021ء

عبدالمجید کو ناظم ویلفیئر اور رانا عتیق الرحمٰن کو سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر لاہور نامزد کیا گیا ہے
فرقہ واریت کے خاتمے اور اتحاد امت کیلئے کوششیں تیز کرنا ہوں گی: علامہ رانا نفیس حسین

لاہور (24 اگست 2021ء) تحریک منہاج القرآن لاہورکے صدر علامہ رانا نفیس حسین قادری نے منہاج القرآن کے سینئر رہنما پروفیسر ذوالفقار علی کو سینئر نائب صدر لاہور، عبد المجید کو ناظم منہاج ویلفیئر لاہور اور رانا عتیق الرحمان کو سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے۔ علامہ رانا نفیس حسین قادری نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و تحقیقی مساعی فروغ عشق مصطفی ﷺ اور فروغ علم و امن، اتحاد بین المسلمین کیلئے ہیں۔ فرقہ واریت کے خاتمے اور اتحاد امت کیلئے کوششیں تیز کرنا ہوں گی کیونکہ دشمنان ملک و ملت تفرقہ کے ذریعے اپنا مذموم کھیل کھیلتے ہیں۔ نومنتخب عہدیداران نے ذمہ داریاں ملنے پر اس عزم کا اظہار کیا کہ فی زمانہ نفرتوں کے خاتمے کیلئے کام کرنا اللہ رب العزت کی طرف سے بہت بڑی توفیق اور سعادت ہے، ان شاءاللہ جو اعتماد کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ نومنتخب عہدیداران کو نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، منہاج القرآن لاہور کے صدر علامہ رانا نفیس حسین قادری، ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل و دیگر رہنماؤں نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ منہاج القرآن لاہورکے صدر علامہ رانا نفیس حسین قادری نے نومنتخب عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے اور تحریک کے پیغام کو مزید فروغ ملے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top