یونان: منہاج القران انٹرنیشنل کے زیراہتمام ’’پیغام امام حسین علیہ السلام‘‘ کانفرنس

مورخہ: 24 اگست 2021ء

منہاج القران انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام سالانہ ’’پیغام امام حسین علیہ السلام‘‘ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے کربلا کے معرکہ میں شہادت کا عظیم فریضہ سرانجام دے کر پیغام دیا کہ باطل کے سامنے سر تو کٹ سکتا ہے، جھکا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حق پر قائم رہنا اور وقت کے یزید کے سامنے کلمہ حق پر ڈٹ جانا ہی حسینی ہونے کی نشانی ہے۔ منہاج القرآن نے پیغام حسین کو عام کر کے دنیا بھر میں حق کی آواز کا ساتھ دیا ہے۔

اس سے پہلے پروگرام میں منہاج نعت کونسل یونان نے خوبصورت ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ محفل میں صدر منہاج القران انٹرنیشنل یونان ارسلان خرم چیمہ نیشنل ایگزیکٹو کونسل کے ممبران پاکستان اوورسیز الاٸنس فورم گریس کے ممبران، مسلم لیگ ق یونان جنرل سیکرٹری چوہدری مدثر خادم سوہل، ذیلی مرکز برہامی کے صدر ڈاکٹر شبریز امام و خطیب حافظ مظہر اقبال اور ذیلی مرکز کروپی کے ناظم احسن سیفی امتیاز اعوان سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top