شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا منہاج القرآن کے رہنما علامہ محمد افضل سعیدی کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

مورخہ: 27 اگست 2021ء

لاہور (27 اگست 2021) شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل یو کے کی نیشنل ایگزیکٹو کونسل کے سابق صدر، مدینۃ الزہرہ بریڈفورڈ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر، معروف مذہبی سکالر علامہ محمد افضل سعیدی کے چھوٹے بھائی اور محمد طیب (اسسٹنٹ ڈائریکٹر نظامت امورخارجہ) کے چچا جان اصغر علی کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کی بخشش و مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک نے علامہ محمد افضل سعیدی کے بھائی کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ڈائریکٹر فارن افیئرز نے بتایا کہ مورخہ 30 اگست بروز سوموار دن 11 بجے تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ اور بعد نماز ظہر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قل خوانی ہو گی۔ اصغر علی کی نماز جنازہ میں جی ایم ملک، قاضی فیض الاسلام، محمد اعظم، شریف سجاد اور سمندری، ماموں کانجن، مرید والا سے تعلق رکھنے والے قائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top