تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کی حلف برداری تقریب

مورخہ: 27 اگست 2021ء

تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کی تربیتی نشست و حلف برداری تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے شرکت کی۔ نشست میں تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ و جملہ فورمز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نومتنخب عہدیداروں سے حلف لیا گیا۔

اس سے پہلے تقریب کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، پروگرام کی صدارت ڈاکٹر منیر احمد ہاشمی صدر تحریک منہاج القرآن ضلع گوجرانوالہ نے کی۔

تقریب میں میاں ریحان مقبول صدر پاکستان عوامی تحریک وسطی پنجاب، مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ، شیخ فرحان عزیز سیکرٹری جنرل مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، علامہ خلیل احمد قادری ناظم نظام المدارس وسطی پنجاب، قاری ریاست علی چدھڑ سیکرٹری کوآرڈینیشن تحریک منہاج القرآن وسطی پنجاب، انیلہ الیاس ڈوگر مرکزی رہنما منہاج القرآن ویمن لیگ اور رافعہ عروج ملک ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی پنجاب نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top