منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس

مورخہ: 30 اگست 2021ء

تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد جامع مسجد بلال سول لائن سرگودھا میں کیا گیا۔ کانفرنس میں منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادت امام حسین علیہ السلام ایک فلسفہ اور فکر کا نام ہے، جو رہتی دنیا تک حق کی آواز بن کر زندہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام ہمیں پیغام دیتی ہے کہ باطل کے سامنے کبھی سرنڈر نہ کریں۔ کانفرنس میں منہاج القرآن سرگودھا کے قائدین و عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top