گوشہ درود میں مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی

مورخہ: 30 اگست 2021ء

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سٹاف ممبران کے اعزاء و اقارب کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا، فاتحہ خوانی کا انعقاد گوشہ درود میں کیا گیا، جس میں مرکزی سٹاف ممبران اور قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر قرآن خوانی کی گئی۔

منہاج القرآن کراچی کے رہنماء علامہ محمد افضل سعیدی کے برادر اصغر اور نظامت امور خارجہ کے ممبر محمد طیب کے چچا جان، انجینئر آصف رمضان کی ہمیشرہ، علامہ غلام ربانی تیمور کے بڑے بھائی، عارف طاہر کے والد گرامی، شیراز ملک کے بہنوئی، لاہور آفس سے میاں نعیم کے بھائی، محمد علی قادری کی ساس محترمہ، اسلام لطیف کے چچا جان، ملک سجاد کی والدہ محترمہ، محمد عرفان طاہر کی پھپھو جان، راشد منہاس کے ماموں جان اور محمد اشرف کی والدہ محترمہ کا گزشتہ دنوں انتقال ہو گیا تھا۔ آخر میں علامہ حسن میر قادری نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعا کرائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top