بریڈ فورڈ: علامہ محمد افضل سعیدی کے بھائی کے ایصال ثواب کے لیے ’’قرآن خوانی‘‘

بریڈ فورڈ یوکے

منہاج القرآن انٹرنیشنل بریڈ فورڈ برطانیہ کے رہنماء علامہ محمد افضل سعیدی کے بھائی اصغر علی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے مدینہ الزہراء میں قرآن خوانی کی خصوصی محفل منعقد ہوئی۔ جس میں برطانیہ بھر سے معروف علماء و مشائخ عظام کے علاوہ منہاج القرآن برطانیہ کے سکالرز، منہاج یورپین کونسل کے قائدین اور منہاج القرآن یورپ کے وابستگان نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے فلسفہ موت و حیات کے حوالے سے اظہار خیال بھی کیا۔ اس موقع پر علماء کرام و مشائخ عظام نے علامہ محمد افضل سعیدی سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

محفل ایصال ثواب میں خواتین و حضرات بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

اس سے پہلے محفل کی ابتداء اجتماعی قرآن خوانی سے ہوئی جس کے بعد بارگاہ رسالتﷺمیں ہدیہ نعت پیش کیا گیا۔ اختتام پرختم شریف پڑھ کر مرحوم اصغر علی کی مغفرت و بلندی درجات کے لیے خصوصی اجتماعی دعا کی گئی۔ علامہ محمد افضل سعیدی نے اختتام پر تمام حاضرین، سکالرز اور مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا۔

بریڈ فورڈ یوکے

بریڈ فورڈ یوکے

بریڈ فورڈ یوکے

بریڈ فورڈ یوکے

بریڈ فورڈ یوکے

بریڈ فورڈ یوکے

بریڈ فورڈ یوکے

بریڈ فورڈ یوکے

بریڈ فورڈ یوکے

بریڈ فورڈ یوکے

بریڈ فورڈ یوکے

بریڈ فورڈ یوکے

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top