منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں کی افواج پاکستان کے شہدا کی فیملیز سے ملاقات اور ان سے اظہار یکجہتی

Pakistan Defence Day 2021

منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں کے وفد نے لاہور میں مقیم افواج پاکستان کے شہدا کی فیملیز سے ملاقات کی اور ان سے اظہار یکجہتی کیا، اور کہا کہ عظیم شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے 21 کروڑ عوام چین کی نیند سوتے ہیں۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن حافظ غلام فرید، راجہ محمود عزیز، میاں ممتاز حسین اور عامر حسن شامل تھے۔

وفد نے لیفٹیننٹ کرنل شہاب الدین شہید، کیپٹن کامران شہید، لیفٹیننٹ کرنل رائے فرحان علی شہید، مرزا عامر بیگ شہید، حوالدار نوید شہید، لیفٹیننٹ حیدر نذیر شہید، میجر عبدالواحد شہید، کیپٹن جہانزیب شہید، لیفٹیننٹ سید ارتضیٰ عباس گردیزی شہید، میجر علی سلطان ناصر شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے گلدستے پیش کیے اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ وفد نے وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔

defence day 2021

defence day 2021

defence day 2021

defence day 2021

defence day 2021

وفد نے 1965ء کی جنگ کے ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کی جائے شہادت پر بھی حاضری دی اور وہاں گلدستہ رکھا۔

defence day 2021

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top