ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خاں کے سسر کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (6 ستمبر 2021ء) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کے سسر جسٹس (ر) راجہ محمد صابر کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحوم کی بخشش اور درجات بلند فرمائے۔

دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سینئر مرکزی رہنماؤں قاضی زاہد حسین، خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، بشارت جسپال، جی ایم ملک، میاں زاہد اسلام، راجہ زاہد محمود، میاں ریحان مقبول، نوراللہ صدیقی نے بھی عبدالعلیم خان کے سسر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top