منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام ”ورکرز کنونشن“ منگل کو ہوگا

نو منتخب پی پی، صدور و ناظمین کی تقریب حلف برداری ہو گی
ورکرز کنونشن میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس خصوصی شرکت کرینگے
رانا نفیس حسین، ڈاکٹر سلطان محمود چودھری، حاجی فرخ، خلیل حنفی، نورین علوی، علی قریشی ورکرز کنونشن میں خطاب کریں گے

لاہور (13 ستمبر 2021) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ”ورکرز کنونشن“ 14 ستمبر 2021ء منگل کو ہوگا۔ ورکرز کنونشن میں پی پی 151، 152، 158، 159، 160 کے نو منتخب صدور، ناظمین و دیگر عہدیداران کی تقریب حلف برداری بھی ہو گی۔ تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین اور صدر عوامی تحریک لاہور ڈاکٹر سلطان محمود چودھری ورکرز کنونشن میں خصوصی شرکت کریں گے۔

صدر یوتھ لیگ حاجی فرخ قادری، صدر ایم ایس ایم علی قریشی، منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور نورین علوی، صدر علما کونسل لاہور مفتی خلیل حنفی سمیت ضلعی، تحصیلی، یونین کونسلز اور تمام فورمز کے عہدیداران و کارکنان ورکرز کنونشن میں شرکت کرینگے۔

منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران وکارکنان دین کی سربلندی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ محنت، لگن اور جذبے کے ساتھ مصطفوی مشن کے فروغ کیلئے کام کرنا ہو گا۔ تحریک منہاج القرآن نے تنظیمات کو جو اہداف دئیے ہیں ان کے حصول کیلئے مزید محنت کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ورکرز کنونشن میں تحریک منہاج القرآن لاہور کی آئندہ کی تنظیمی و دعوتی حکمت عملی اور ورکنگ پلان کے حوالے سے عہدیداران و کارکنان کو بریفنگ بھی دی جائیگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top