خرم نواز گنڈاپور تنظیمی دورہ پر کراچی پہنچ گئے

خرم نواز گنڈاپور

ناطم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور مختصر تنظیمی دورہ پر کراچی پہنچ گئے، ائرپورٹ پر منہاج القرآن کراچی کے عہدیداروں ثاقب نوشاہی، راؤ طیب، نوید عالم اور دیگر رہنماؤں نے استقبال کیا۔

دورہ میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور 9 اکتوبر 2021ء کو باغِ جناح کراچی میں منعقد ہونے والی سالانہ میلاد کانفرنس 2021ء کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔ کراچی باغ جناح میں شیڈول میلاد کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top