منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی ورکشاپ

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن جھاوریاں سرگودھا کے زیراہتمام گرینڈ تنظیمی و تربیتی ورکشاپ مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ انجیئنر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن سرگودھا کی تحصیلات کے عہدیداروں اور کارکنان نے اجلاس میں شرکت کی۔

انجینئر رفیق نجم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن ایک تجدیدی تحریک ہے، جس نے معاشرہ میں ہر سطح پر تجدیدی خدمات سرانجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کا تنظیمی نیٹ ورک پہلے سے بہتر اور منظم انداز میں کام کر رہا ہے۔ اس لیے ہر کارکن کی ذمہ داری ہے کہ وہ قائد تحریک کا دعوتی پیغام ہر شخص تک پہنچائے۔

ورکشاپ میں دیگر مقررین نے بھی اظہار خیال کیا۔ اجلاس کا اختتام دعا سے ہوا۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top