پیر سید جمیل الرحمان چشتی اور تنظیمی وفود کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات

dr hassan qadri

پیر سید ڈاکٹر جمیل الرحمان چشتی (کامونکی) نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ان کی رہائش پر ملاقات کی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ اٹلی کے صدر اعجاز یوسف اعوان اور شہباز محمود (نائب صدر MQI کینیڈا) نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے اٹلی میں تنظیمی کام کے حوالے سے بتایا اور ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن کے کام کو سراہا۔

دریں اثناء منہاج القرآن گوجرانوالہ کے رفقاء و کارکنان نے مرکزی سیکرٹریٹ میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ذیشان الیاس میر سابق ناظم یوتھ لیگ گوجرانوالہ، محمد سلیم مہر، محمد نعمان صدیقی، فضل احمد غزالی، خرم شہزاد گھمن اور محمد فیصل مغل بھی موجود تھے۔

dr hassan qadri

dr hassan qadri

dr hassan qadri

dr hassan qadri

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top