منہاج القرآن گوجرہ کا اجلاس

minhaj ul quran

تحریک منہاج القران گوجرہ کا اجلاس بی وائٹ پیلس میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان عوامی تحریک، منہاج یوتھ لیگ گوجرہ اور ایم ایس ایم گوجرہ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلی تنظیمات رانا محمد ادریس نے بھی اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر نومبر کے دوسرے ہفتہ میں ڈاکٹر حسین محی الدین صدر تحریک منہاج القران انٹرنیشنل کی گوجرہ آمد کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ضلعی ناظم تحریک منہاج القران جناب شاہد فاروق کے علاوہ ضلعی سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک میاں فاروق عاصم، صدر تحریک منہاج القران علامہ محمد رفیق، سرپرست سید علامہ سہیل احمد شاہ، ناظم تحریک منہاج القران ارشد مغل، ضلعی صدر یوتھ محمد حسنین اور چوہدری منور احمد باجوہ نے شرکت کی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top