شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا شیخ رشید احمد کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت، چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی کے لئے دعا

لاہور (18نومبر 2021) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے بھائی کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شیخ رشید کے نام اپنے ایک آڈیو پیغام میں دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت ان کے بھائی شیخ رفیق قمر کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے۔

دریں اثناء قائد تحریک منہاج القرآن نے پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے۔ انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کے نام اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ چودھری شجاعت حسین ایک محب وطن اور مخلص قومی، سیاسی رہنما ہیں۔ میں ان کی جلد صحت یابی اور تندرستی کے لئے دعا گو ہوں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top