کینیڈا: قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادیؒ کی صاحبزادی مرحومہ کیلئے دعائیہ تقریب

طاہرعلاوالدین

منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام میسی ساگا اسلامک سنٹر میں حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کی صاحبزادی مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے صدر کامران رشید، ایگزیکٹیو ممبران، عہدیداروں اور رفقاء نے بھی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔

پروگرام میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی ہوئی اور آخر میں علامہ احمد اعوان نے اجتماعی دعا کروائی۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کے تصدق سے ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

طاہرعلاوالدین

طاہرعلاوالدین

طاہرعلاوالدین

طاہرعلاوالدین

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top