ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی سجادہ نشین حسین آباد شریف سید محمد شمس الرحمٰن مشہدی سے ملاقات

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن نے سید محمد شمس الرحمٰن مشہدی کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا
خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، قاضی فیض الاسلام، سید محمد قمر حیدری مدنی بھی ملاقات میں موجود تھے

داکٹر حسن قادری

لاہور(11 جنوری 2022) چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سجادہ نشین حسین آباد شریف سرگودھا سید محمد شمس الرحمٰن مشہدی سے کوٹ مومن میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، قاضی فیض الاسلام سمیت دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سید محمد شمس الرحمٰن مشہدی کے صاحبزادے سید محمد قمر حیدری مدنی بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سید محمد شمس الرحمٰن مشہدی کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا اور ان کے بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید محمد شمس الرحمٰن مشہدی نے تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام کی دین اسلام کے لئے قومی و عالمی سطح پر علمی و تحقیقی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ فی زمانہ نوجوانوں کو قرآن و سنت کی تعلیمات سے ہم آہنگ کرنا بہت بڑی قومی و ملی خدمت ہے۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی فرقہ واریت کے خاتمے، بین المسالک و بین مذاہب ہم آہنگی کے لئے خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خانقاہی نظام ہی معاشرتی برائیوں کا قلع قمع کر سکتا ہے۔ منہاج القرآن امت مسلمہ کیلئے باہمی محبت و ہم آہنگی کیلئے بے مثال کردار ادا کر رہا ہے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سید محمد شمس الرحمٰن مشہدی اور ان کے بزرگوں کی روحانی و دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اولیاء اللہ نے انسانیت سے محبت کرنا سکھایا ہے۔ تقویٰ و باطنی طہارت اور کردار کی اصلاح کے لیے صوفیائے کرام کے مزارات اور ان کی تعلیمات قوت محرکہ ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top