سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزم کی ڈی پی او وہاڑی پوسٹنگ پر حیرت ہے۔ جواد حامد

طارق عزیز کو انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے بطور ملزم طلب کر رکھا ہے
7 سال گزر جانے کے بعد بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کو انصاف نہیں ملا
سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے مدعی جواد حامد کا طارق عزیز کی ڈی پی وہاڑی پوسٹنگ پر ردعمل

Model Town Case

لاہور (21 جنوری 2022) سانحہ ماڈل کیس کے مدعی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رہنما جواد احمد نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار اور نامزد پولیس افسر طارق عزیز کی ڈی پی او وہاڑی پوسٹنگ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سابق قاتل حکومت کی طرح اس دور میں بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو ترقیاں اور پسندیدہ پوسٹس مل رہی ہیں، طارق عزیز کو انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے بطور ملزم طلب کر رکھا ہے، ابھی انہیں کسی عدالت نے بری نہیں کیا، قتل عام کیس کے ملزم اہم عہدوں پر ہوں گے تو لاء اینڈ آرڈر اور نظام انصاف کا اللہ حافظ ہے۔ ہم اپنے بے گناہ کارکنوں کے قاتلوں اور ان کے محافظوں کو قانون کے کٹہرے میں ضرور لائیں گے، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث تمام کرداروں کو کیفر کردار کو پہنچیں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت بنانے میں عوامی تحریک کے کارکنان کا خون شامل ہے جب بھی کسی نامزد قاتل کو ترقی ملتی ہے تو ہمارا خون کھولتا ہے، عمران خان کو بشکل انصاف مظلوموں کا ساتھ دینا چاہیے۔

جواد حامد نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14 بے گناہوں کے قتل میں نامزد پولیس افسر طارق عزیز کی ڈی پی او وہاڑی پوسٹنگ پر حیرت اور افسوس ہے۔ جواد حامد نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان اور اہم کرداروں کو پہلے سے بہتر عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 سال گزر جانے کے بعد بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کو انصاف نہیں ملا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top