فرانس: منہاج القرآن انٹرنیشنل گونساول کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب

مورخہ: 03 مارچ 2022ء

Dr Tahir ul Qadri birthday ceremony in France

منہاج القرآن انٹرنیشنل گونساول فرانس کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے یوم ولادت کے موقع پر قائد ڈے سیمینار منعقد ہوا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور تربیتی گفتگو فرمائی۔ اس موقع پر سفیر یورپ علامہ نذیر احمد خان، علامہ حسن میر قادری، بابر حسین، طارق چوہدری، سرپرست منہاج القرآن گونساول حسن ارشد، صدر منہاج القرآن گونساول سرفراز احمد ساہی، صاحبزادہ محمد قاسم، مہر ارشد، محمد اقبال مصطفوی اور طاہر گورائیہ و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ سیمینار میں منہاج القرآن انٹرنیشل کے رفقاء اور پاکستانی کمیونٹی کے احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر حافظ نذیر احمد خان نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کروائی۔

Dr Tahir ul Qadri birthday ceremony in France

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top