کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام ہفتہ تقریبات کا آغاز 14 مارچ سے ہو گا

مورخہ: 10 مارچ 2022ء

طلبہ کی فکری آبیاری کے لئے بین الکلیاتی مقابلوں میں ملک بھر کے کالجز کو دعوت دی ہے:ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی
”ففتھ جنریشن وار اور امست مسلمہ کی ذمہ داریاں“ کے موضوع پر مضمون نویسی کا مقابلہ ہو گا

College of Shariah and Islamic Sciences

لاہور (10 مارچ 2022ء) کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز بزم منہاج کے زیراہتمام سالانہ کل بین الکلیاتی مقابلہ جات کا آغاز 14 مارچ سے ہو رہا ہے جو 17 مارچ تک جاری رہے گا۔ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے کہا ہے کہ طلبہ کی خوابیدہ صلاحیتوں میں نکھار، ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ، فکری و شعوری ارتقا کے لیے یہ مقابلے اہم کردار کے حامل ہیں۔ کل بین الکلیاتی مقابلوں میں پاکستان بھر سے کالجز، یونیورسٹیز اور مدارس دینیہ و دینی جامعات کے طلباء کو مدعو کیا جاتا ہے۔ بزم منہاج کے نگران صابر حسین نقشبندی نے کہا کہ 14 مارچ کو حسن قرأت اور عربی زبان میں تقریری مقابلے ہوں گے۔ 15 مارچ کو نعت اور انگریزی زبان میں تقریری مقابلے ہوں گے۔ 16 مارچ کو ”اقدار کی حفاظت قوموں کی بقا کی ضامن ہے“ کے موضوع پر اردو زبان میں تقریری مقابلے ہوں گے۔ 17 مارچ کو ”زوال کا سبب نظام ہے عوام نہیں“ کے موضوع پر اردو مباحثہ ہو گا۔ اس کے علاوہ ”ففتھ جنریشن وار اور امت مسلمہ کی ذمہ اریاں“ کے موضوع پر مضمون نویسی کا مقابلہ ہو گا۔ ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم رانا ڈین فیکلٹی آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی شیخ اللغتہ والادب، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی شیخ الفقہ و التفسیر، کرنل(ر) راجہ فضل مہدی ایڈمنسٹریٹر، محمد محب اللہ اظہر سرپرست بزم منہاج، ڈاکٹر مجیب الرحمن ملک وائس پرنسپل نیو کیمپس، ڈاکٹر شبیر احمد جامی ہیڈ آف اسلامک سٹڈیز، ڈاکٹر ممتاز احمد السدیدی الازھری ہیڈ آف عریبک سٹڈیز، ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی الازھری ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرزاظہار خیال کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top