ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا شاہد رشید کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 12 مارچ 2022ء

لاہور (12 مارچ 2022) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری، صحافی، دانشور شاہد رشید کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش اور مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے اور جملہ اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں شاہد رشید (مرحوم) کی تحریک پاکستان ٹرسٹ اور صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ شاہد رشید (مرحوم) ایک شریف النفس، محب وطن اور اصول پسندانسان تھے، تحریک پاکستان میں حصہ لینے والے رہنماؤں کیلئے شاہد رشیدکی خدمات قابل قدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہد رشید (مرحوم) ایک نظریاتی اور پاکستان سے محبت کرنے والے انسان تھے۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق و دیگر رہنماؤں نے بھی شاہد رشید (مرحوم) کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت، درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top