شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا بصیر احمد کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس

مورخہ: 14 مارچ 2022ء

شیراز ملک کی والدہ کے انتقال پر بھی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اظہار تعزیت

لاہور (14 مارچ 2022) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرسنل اسسٹنٹ بصیر احمد، آئی ٹی مینجر تنویر احمد کی والدہ انتقال کر گئیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بصیر احمد اور تنویر احمد کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بخشش فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور بصیر احمد سمیت تمام سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج ٹی وی کے سینئر کیمرہ مین شیراز ملک کی والدہ کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش و مغفرت، درجات کی بلندی اور جملہ سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، علامہ رانا محمد ادریس، جی ایم ملک، محمد رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، محمد فاروق رانا، احسن ارشاد، عبدالستار منہاجین، صابر حسین، ثناء اللہ، شہباز طاہر، غلام مرتضیٰ علوی و دیگر رہنماؤں نے بھی بصیر احمد اور شیراز ملک کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top