منہاج القرآن کے زیراہتمام شب برأت پر روحانی اجتماع 18مارچ کو ہو گا

مورخہ: 16 مارچ 2022ء

معروف عالم دین علامہ محمد شہزاد مجددی، علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری خطاب کریں گے

لاہور (16 مارچ 2022ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام شب برأت کے موقع پر مرکزی تقریب 18 مارچ بروز جمعۃ المبارک کی شب بعد نماز عشا جامع شیخ الاسلام میں انعقاد پذیر ہو گی۔ اس عظیم الشان اجتماع سے معروف عالم دین، مذہبی سکالر علامہ محمد شہزاد مجددی، امیر متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری اور معروف مذہبی سکالر نظام المدارس پاکستان کے کنٹرولر امتحانات علامہ عین الحق بغدادی خطاب کریں گے۔

شب برأت کے بابرکت اجتماع میں بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری اللہ بخش نقشبندی تلاوت قرآن مجید کی سعادت حاصل کریں گے۔ اس کے علاوہ معروف ثناء خوان مصطفی حافظ مرغوب احمد ہمدانی، الحاج محمد افضل نوشاہی، شکیل احمد طاہر، فیصل عابد ہدیہ نعت پیش کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر باجماعت صلوۃ التسبیح ادا کی جائے گی۔ ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی کی روحانی محفل بھی شب برأت کی محفل کا حصہ ہو گی۔

شب برات 2022

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top