ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 4 روزہ تنظیمی دورے پر سویڈن کے شہر مالمو پہنچ گئے

مورخہ: 16 مارچ 2022ء

Dr Hassan Mohi ud Din Qadri reached Sweden

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 4 روزہ تنظیمی دورے پر سویڈن کے شہر مالمو پہنچ گئے۔ کوپن ہیگن ایئرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ زون ون کے صدر سید محمود شاہ الازھری، صدر MQI ڈنمارک ڈاکٹر عرفان ظہور، صدر منہاج ایجوکیشن بورڈ یورپ علی عمران قادری، جنرل سیکریٹری سویڈن بابر شفیع شیخ، صدر MQI مالمو عامر صادق، نائب صدر منھاج ویلفیر سویڈن شیخ اعجاز و دیگر عہدیداران نے چیئرمین سپریم کونسل کا پر پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر میاں عمران الحق صدر MQI جرمنی اور ڈاکٹر چن نصیب جنرل سیکریٹری MQI جرمنی بھی آپ کے ہمراہ موجود تھے۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل 4 روزہ دورہ سویڈن کے دوران پہلے مرحلے میں دو دن مالمو قیام کریں گے جس دوران لوکل ایگزیکٹو کونسل سے میٹگ کے ساتھ ساتھ ان شاء اللہ 17 مارچ کو منہاج القرآن مالمو میں "شبِ توبہ اور ہماری زندگی" کے موضوع پر خصوصی خطاب بھی کریں گے، اس دورے کے دوسرے مرحلے میں آپ سویڈن کے شہر سٹاک ھالم روانہ ھوں گے جہاں پر آپ پاکستانی کمیونٹی، مذہبی، سماجی تنظیمات اور ثقافتی، ادبی شخصیات سے ملاقات کریں گے اور ایک عظیم الشان کانفرنس میں خصوصی شرکت و خطاب بھی کریں گے، اپنے دورہ کے آخری روز منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کی نیشنل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

چیئرمین سپریم کونسل برطانیہ و یورپ کے 28 روزہ تنظیمی دورہ پر ہیں اس سے قبل وہ برطانیہ، فرانس، سپین اور جرمنی کا تنظیمی دورہ مکمل کر چکے ہیں۔ چیئرمین سپریم کونسل دورہ سویڈن کے بعد ڈنمارک اور اٹلی جائیں گے۔

Dr Hassan Mohi ud Din Qadri reached Sweden

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top