کینیڈا: شیخ الاسلام کے پرسنل اسسٹنٹ بصیر احمد کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

مورخہ: 16 مارچ 2022ء

Namaz e Janaza mother of Basir Ahmad

کینیڈا: قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرسنل اسسٹنٹ بصیر احمد، آئی ٹی مینجر تنویر احمد کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ جامع المصطفٰی مسی ساگا، کینیڈا میں ادا کر دی گئی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرحومہ کی نمازِ جنازہ پڑھائی اور ان کیلئے بلندیٔ درجات کی دعا فرمائی۔ نمازِ جنازہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے قائدین، رفقاء و وابستگان اور پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

مرحومہ کا جسد خاکی 19 مارچ کو لاہور، پاکستان پہنچے گا، رات نو بجے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری مرحومہ کی نماز جنازہ پڑھائیں گے جبکہ 20 مارچ صبح آٹھ بجے ان کے آبائی علاقہ عارف والا میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

Namaz e Janaza mother of Basir Ahmad

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top