نارووال: علامہ رانا محمد ادریس قادری کا ’’عقیدہ ختمِ نبوت‘‘ کانفرنس میں خطاب

مورخہ: 14 مارچ 2022ء

ختم نبوت کانفرنس

تحریک منہاج القرآن کے ناظم نائب اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے علی پور سیداں (نارووال) میں پیر جماعت علی لاثانی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے دربار پر منعقدہ سالانہ ’’عقیدہ ختمِ نبوت‘‘ کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا حضور نبی اکرم ﷺ اللہ کے آخری رسول اور آپ ﷺ کی تعلیمات قیامت تک کیلئے ذریعہ ہدایت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دور بد ترین فتنوں کا دور ہے ایمان اور عقیدے پر حملے ہو رہے ہیں، اسلام کے دائمی دشمنوں کی نظریاتی دہشتگردی سے نئی نسل کو بچانا علمائے کرام، سکالرز، اساتذہ اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔

کانفرنس میں صدر لاہور رانا نفیس حسین قادری، علامہ محمد جمیل زاہد قادری مرکزی ناظم نظامت دعوت، علماء مشائخ، اہل علاقہ اور مریدین و عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
کانفرنس کے اختتام پر وفد نے پیر جماعت علی لاثانی شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

ختم نبوت کانفرنس

ختم نبوت کانفرنس

ختم نبوت کانفرنس

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top