منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی 18ویں سالانہ تقریب

مورخہ: 20 مارچ 2022ء

MWF Collective weddings

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب میں 25 مستحق جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، ان میں ایک مسیحی جوڑا بھی شامل تھا۔ صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری اور صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ نے شادیوں کی اجتماعی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے دولہوں اور دلہنوں کے ہمراہ آئے ہوئے 15 سو باراتیوں اور ان کے عزیز و اقارب کے لیے خصوصی ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔

MWF Collective weddings

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تمام دولہوں اور دلہنوں کو گھڑی جبکہ محترمہ فضہ حسین قادری نے تمام دلہنوں کو سونے کا سیٹ تحفے میں دیا۔

MWF Collective weddings

اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے خصوصی مبارکبادی پیغام میں کہا کہ اسلام کی سیاسی، سماجی، اخلاقی عمارت مواخات اور صلہ رحمی پر استوار ہے۔ انصار مدینہ اور مہاجرین مدینہ کے مابین محبت و ایثار کا بندھن اس کی قابل فخر مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اسلام کی عظیم فلاحی فکر کی امین ہے۔

MWF Collective weddings

تقریب میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ سمیت سیاسی، سماجی، مذہبی و شوبز و دیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ اور دیگر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج القرآن کے اس فلاحی منصوبے کو سراہا۔

MWF Collective weddings

مقررین نے کہا کہ دین اسلام غریبوں، محتاجوں اور کمزروں کے دکھ درد میں شریک ہونے اور ان کی مدد کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔ تحریک منہاج القرآن مواخات مدینہ کے تصور انسانیت پر عمل پیرا ہے۔ کم آمدنی والے غریب و نادار خاندانوں کے بیٹوں اور بیٹیوں کی اجتماعی شادیاں منہاج القرآن کا طرہ امتیاز بن چکا ہے۔

تقریب منہاج یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہوئی، ہر نوبیاہتا جوڑے کو 2 لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان تحفہ میں دیا گیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، سید امجد علی شاہ، جی ایم ملک، جواد حامد، سہیل احمد رضا، شہزاد رسول، رانا فیاض احمد، شاہد لطیف، راجہ زاہد محمود، طیب ضیاء، قاری ریاست چدھڑ، حفیظ الرحمن، شمیم نمبردار و دیگر راہ نماؤں نے باراتیوں کو پھولوں کے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا۔

MWF Collective weddings

MWF Collective weddings

تقریب میں مسیحی جوڑے کی شادی

MWF Collective weddings

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 25 جوڑوں کی 18ویں سالانہ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں مسیحی جوڑا بھی شادی کے بندھن میں بندھا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ریورنڈ پاسٹر خرم شہزاد نے کہا کہ ہم شیخ الاسلام اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے شکر گزار ہیں جو اس خوشی کے لمحات میں کریسچن کمیونٹی کو بھی یاد رکھتے ہیں، شیخ الاسلام نے پوری دنیا میں مذاہب عالم کے درمیان رواداری اور امن و محبت کی تعلیم دی ہے۔

MWF Collective weddings

صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری

صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فی زمانہ مستحقین کی مدد کرنا اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونا ایک بڑی عبادت ہے۔ میں اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری اور ادارہ منہاج القرآن کو مبارکباد دیتا ہوں۔

صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض

MWF Collective weddings

صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نکاح کی عظیم سنت اور مستحقین کی خوشیوں کا اہتمام کرنا بہت بڑی انسانی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔

خرم نواز گنڈاپور

MWF Collective weddings

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے فلاحی منصوبہ جات پر روشنی ڈالی اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے مستحق جوڑوں کو رشتہ ازدواج میں منسلک کرنے کے لئے دامے، درمے، سخنے کردار ادا کرنے پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور اس کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ کو مبارکباد دی۔

غلام محی الدین دیوان

پاکستان تحریک انصاف کے راہنما غلام محی الدین دیوان نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن عوامی خدمت کا جو منصوبہ بھی شروع کرتا ہے پھر اُسے بند نہیں ہونے دیتا۔ یہاں دین، تعلیم، تربیت اور ویلفیئر کے شعبہ جات میں مثالی کام ہورہا ہے۔

ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد

MWF Collective weddings

منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے کہا کہ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 1980 میں جو پودا لگایا تھا آج یہ اس کا ثمر ہے، میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے 25 جوڑوں اور شاندار تقریب کے اہتمام پر جملہ منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

سید امجد علی شاہ

MWF Collective weddings

ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے فلاحی منصوبہ شادیوں کی اجتماعی تقاریب سے تین ہزار سے زائد جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور آفت زدہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ تعلیم کے شعبے میں ہر سال لاکھوں روپے کے مستحق طلباء کو وظائف دئیے جاتے ہیں۔

ڈاکٹر عابد عزیز، ہالینڈ

ہالینڈ سے آئے ہوئے ڈاکٹر عابد عزیز نے بھی تقریب میں اظہار خیال کیا۔ دولہوں اور دلہنوں کے ہمراہ آنے والی خواتین کا منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناطمہ سدرہ کرامت نے عہدیداروں کے ہمراہ استقبال کیا اور انھیں پھول پیش کیے۔

منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی ناظم علامہ میر آصف اکبر کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے نکاح پڑھانے کا فریضہ انجام دیا، شادیوں کی اجتماعی تقریب میں کرسچن جوڑا بھی شریک تھا، جس کی ازدواجی رسم ان کی مذہبی روایات کے مطابق انجام پائی۔

تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، محمد حسیب، محمد نعیم مغل، حاجی خالد محمود، عامر علی، فیصل علی، عاصم رفیق، محمد نعمان، فرحت نور، میڈم سمیرا احمد، میڈم عظمیٰ شفیق، علی رضا ٹائیگر، ڈاکٹر علی وقار، میاں زاہد الاسلام، حاجی محمد اسلم، شفیق رضا قادری، پروفیسر شفیق فاروقی، طاہر بھٹی و دیگر راہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

MWF Collective weddings

اس سے پہلے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور دیگر مرکزی قائدین نے شادی کی تمام باراتوں کو خوش آمدید کہا اور دولہوں کو سلامیاں بھی پیش کیں۔ تقریب میں جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، محمد جواد حامد، راجہ زاہد محمود و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

MWF Collective weddings

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top