ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تنظیمی دورہ پر ڈنمارک پہنچ گئے

مورخہ: 20 مارچ 2022ء

minhaj ul quran

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 4روزہ تنظیمی دورہ پر ڈنمارک پہنچ گئے۔ سویڈن سے گوپن ہیگن ائیرپورٹ پر پہنچنے پر منہاج القرآن سویڈن کے رہنماوں نے آپ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سید محمود شاہ، چوہدری اکرم جوڑا، ڈاکٹر عرفان ظہور احمد، رضوان احمد چوہدری، فیصل نجیب، ظل حسن، اویس وڑائچ، بابر شفیع شیخ، بلال اوپل، قیصر نجیب، صبغت ریاض، شفقت ریاض، علی عمران اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے جملہ فورمز (یوتھ لیگ، ویمن لیگ، سسٹر لیگ) کے ذمہ داران اور رفقاء و وابستگان نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 4روزہ دورہ ڈنمارک کے دوران ڈنمارک کے مختلف شہروں میں پاکستانی کمیونٹی، مذہبی، سماجی تنظیمات اور ثقافتی، ادبی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام تقریبات میں شرکت اور ورکرز کنونشنز میں شریک ہونگے۔

چیئرمین سپریم کونسل برطانیہ و یورپ کے 28روزہ تنظیمی دورہ پر ہیں اس سے قبل وہ برطانیہ، فرانس، سپین، جرمنی اور سویڈن کا تنظیمی دورہ مکمل کر چکے ہیں۔ چیئرمین سپریم کونسل دورہ ڈنمارک کے بعد اٹلی جائیں گے۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top