منہاج کالج برائے خواتین میں ہفتہ تقریبات کا مقابلہ حسن قرآت و نعت سے آغاز

مورخہ: 28 مارچ 2022ء

اسلام نے سیاست، معیشت سمیت انسانی زندگی کے ہر مسئلہ کا حل پیش کر دیا: ناصر بشیر
فرحت زاہد، سعید رضا بغدادی، سرور حسین نقشبندی، ظہیر بلالی، زہرہ ارشاد کی شرکت
آفتاب خان قادری، پروفیسر محمد افضل کانجو، ام حبیبہ اسماعیل، شہزاد رسول و دیگر نے طالبات میں انعامات تقسیم کئے

Dr Hussain Mohi ud Din Qadri statement about Afghanistan women

لاہور (28 مارچ 2022ء) منہاج کالج برائے خواتین میں بزم منہاج کے زیراہتمام بین الجماعتی ہفتہ تقریبات کا آغاز مقابلہ حسن قرآت و نعت سے ہوا۔ مقابلہ حسن قرآت ونعت میں انٹرمیڈیٹ اور بی ایس کی 34 سے زائد طالبات نے حصہ لیا۔ طالبات نے اپنے مخصوص انداز میں تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ پیش کر کے سماں باندھ دیا۔ تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سن کر حاضرین سبحان اللہ، ماشا اللہ کی صدائیں لگاتے رہے۔ نامور شاعر، ادیب ناصر بشیر، مصنفہ، شاعرہ، ادیبہ فرحت زاہد، ڈائریکٹر کورسز منہاج القرآن انٹرنیشنل سعید رضا بغدادی، پرنسپل منہاج کالج برائے خواتین محمدآ فتاب خان قادری، معروف ثناء خوان و نعت گو شاعر سرور حسین نقشبندی، سدرہ نور، نورینہ امتیاز، ظہیر احمد بلالی، انچارج بزم منہاج ام حبیبہ اسماعیل نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ مقابلہ حسن نعت میں ارسہ ساجد نے پہلی، انعام صبا الیاس نے دوسری اور انعام عروج فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پرنسپل محمد آفتاب خان قادری نے اپنی گفتگو میں مہمانوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

معروف شاعر ناصر بشیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں اللہ رب العزت نے سیاست، معیشت سمیت انسانی زندگی کو درپیش ہر مسئلہ کا حل پیش کر دیا ہے۔ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ غیرنصابی سرگرمیوں کے انعقاد سے طلبہ و طالبات کی ذہنی نشوونما فروغ پاتی ہے۔ اس طرح کی پاکیزہ محفلوں میں آ کر سکون ملتا ہے۔

فرحت زاہد نے کہا کہ منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اسلام کے امن، بھائی چارے کے پیغام کو عام کر رہے ہیں۔ ناصر بشیر، فرحت زاہد، سعید رضا بغدادی، پروفیسر محمد افضل کانجو، سرور حسین نقشبندی، شہزاد رسول قادری، ام حبیبہ اسماعیل، پرنسپل محمد آفتاب خان قادری، حافظہ زاہرہ ارشاد و دیگر مہمانوں نے طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ 29 مارچ منگل کو انگریزی مباحثہ اور ”نئی تہذیب تکلف کے سوا کچھ نہیں“ کے موضوع پر مقابلہ اردو مباحثہ ہو گا۔ معروف شاعرہ، ادیبہ صوفیہ بیدار، رخشندہ نوید، رابعہ رحمان سمیت اہم سیاسی، سماجی، علمی شخصیات شرکت کریں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top