تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کی تیاریاں و انتظامات آخری مراحل میں داخل

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شہر اعتکاف کی تیاریاں و انتظامات آخری مراحل میں داخل ہو گئے، تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام حرمین شریفین کے بعد دنیائے اسلام کے سب سے بڑے شہر اعتکاف میں ملک بھر اور بیرون ممالک سے جامع المنہاج میں ہزاروں افراد اجتماعی اعتکاف بیٹھیں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ اجتماعی اعتکاف کے موقع پر طہارۃ القلوب باطنی امراض اور ان کا علاج کے موضوع پر خصوصی خطابات فرمائیں گے۔ شہر اعتکاف میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے تربیتی لیکچرز بھی ہونگے۔

شہراعتکاف میں انتظامی حوالے سے سیکرٹری شہر اعتکاف جواد حامد نے بتایا کہ معتکفین کے آرام و سکون کے لیے جملہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ معتکفین کے لیے کورونا ویکسینیشن کارڈ ہمراہ لانا ضروری ہے اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سحر و افطار میں دئیے جانے والے کھانے کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کروانے کے لیے ماہر کک کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ معتکفین کو 24 گھنٹے میڈیکل ایڈ دستیاب ہوگی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top