شہر اعتکاف کے انتظامات مکمل کر لئے گئے

Itikaf City Minhaj ul Quran

لاہور (20 اپریل 2022) تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کی تیاریاں اور تزئین و آرائش کا کام مکمل ہو گیا، رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ہزاروں لوگ جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں شہراعتکاف کے مکین بنیں گے۔ شہر اعتکاف میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری روزانہ نماز تراویح کے بعد ”طہارۃ القلوب“ کے موضوع پر خطابات کریں گے۔

سیکرٹری اعتکاف جواد حامد نے انتظامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعتکاف کے انتظامات اور معتکفین کو بہترین سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہر اعتکاف میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دروس اور خطابات سے استفادہ کے لیے پنڈال میں دیوہیکل ایل ای ڈیز سکرین لگائی گئی ہیں۔ گرمی سے بچاؤ کے لیے مسجد کے صحن کے دونوں اطراف چار فٹ قطر کے بڑے پنکھے لگائے گئے ہیں۔ ہزاروں معتکفین کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام ڈاکٹرز کی ٹیم ہمہ وقت شہر اعتکاف میں موجود ہو گی۔ معتکفین کی سکیورٹی کے لیے اعتکاف گاہ میں مختلف جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر دئیے گئے ہیں۔ مرد و خواتین کی اعتکاف گاہ کے داخلی راستوں پر واک تھروگیٹ لگائے گئے ہیں۔ شہراعتکاف میں مرد جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں جبکہ خواتین منہاج گرلز کالج میں اعتکاف بیٹھیں گی جبکہ نفلی اعتکاف میں بیٹھنے کیلئے بچوں کیلئے علیحدہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے اعتکاف کے جملہ انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کو مزید ہدایات بھی جاری کیں۔

Itikaf City Minhaj ul Quran

Itikaf City Minhaj ul Quran

Itikaf City Minhaj ul Quran

Itikaf City Minhaj ul Quran

Itikaf City Minhaj ul Quran

Itikaf City Minhaj ul Quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top