منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کے صدر سید محمود شاہ الازھری کی والدہ محترمہ کیلئے دعائیہ تقریب

minhaj ul quran

منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کے صدر سید محمود شاہ الازھری کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کیلئےمرکزی سیکرٹریٹ دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی شرکت کی۔

دعائیہ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور ظہیر بلالی برادران نے بارگاہِ رسالت مآب میں ہدیہ عقیدت پیش کیا، اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ’’والدین کی عظمت و شان‘‘ کے حوالے سے گفتگو کی۔ آخر میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مرحومہ کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔

تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، برگیڈیر ریٹائرڈ اقبال احمد خان، جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، حاجی امداد اللہ قادری، نوراللہ صدیقی و دیگر قائدین، سید محمود شاہ الازھری کے فیملی ممبران، مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کے ڈائریکٹرز، جملہ سٹاف ممبران اور مرد خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top