بزم غوثیہ کینیڈا کے زیراہتمام ’’غوث الاعظم کانفرنس‘‘ میں شیخ الاسلام کا خطاب

مورخہ: 14 مئی 2022ء

غوث الاعظم کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل اور بزم غوثیہ کینیڈا کے زیراہتمام گیارہویں شریف اور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر الشیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری، الشیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری، بزم غوثیہ کینیڈا کے بانی صدر ہاشم علی قادری، عارف شیخ ، چودھری غلام سرور، بدر منیر چودھری، واجد ملک، صوفی شہباز نقیبی، شیخ شان، شیخ الٰہی، نسبت رسولی، سید حامد پاشا، شاہد مغل، علامہ ضیاء الحق رازی، خواجہ انجم اور سید عبداللہ گیلانی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے رہنماء بھی موجود تھے۔ محفل کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی حضرت فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری کے سالانہ عرس مبارک سے بھی منسوب کیا گیا تھا۔

شیخ الاسلام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے ساتھ جڑنے کے لیے دو سفر طے کرنے پڑتے ہیں پہلے دل کی رغبت دنیا سے ختم کرنی پڑتی ہے اور پھر دل کی چاہت جنت کے لالچ سے ختم کرنی پڑتی ہے۔ پہلے دل کی رغبت کو جنت و آخرت سے فنا کرو، پھر یہ محبت اللہ میں فنا کر دو۔

شیخ الاسلام نے کہا کہ جس شخص کے سامنے عمل صالح نہیں ہے تو وہ زندگی میں کبھی عمل صالح پر زور نہیں دے گا، جس میں خود تقویٰ نہیں ہے تو وہ دوسروں کو تقویٰ کی تعلیم نہیں دے گا۔ اسی لیے حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ بیٹے ان لوگوں کی صحبت اختیار کر، جو علم نافع، عمل صالح اور تقویٰ و پرہیزگاری ہے، ان کی صحبت میں بیٹھ۔

انہوں نے کہا کہ دوسری جانب جس شخص کے پاس علم نہیں، جس نے زمین پر تقویٰ و طہارت کے ساتھ مجاہدہ نہیں کیا تو اس پر اللہ کے انعام کا دروازہ نہیں کھلتا۔ جو شخص شریعت، طریقت اور حقیقت کا علم نہیں رکھتا، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آج کچھ لوگوں نے علم، شریعت اور طریقت میں ایک عجیب تقسیم کر دی ہے کہ جو مولوی لوگ ہیں، یہ شریعت والے ہیں، ہم ان سے اوپر کا درجہ طریقت کا رکھتے ہیں اور ہم طریقت والے ہیں۔ کوئی کہتا ہے کہ ہم طریقت سے بھی اونچے حققیت والے ہیں اور ہم تو معرفت والے ہیں، یہ فتنہ ہے۔ یاد رکھیں کہ جو شخص صاحب شریعت نہیں اور دعویٰ طریقت کا کرے تو وہ شیطان ہے۔

جو شخص شریعت و طریقت کا عالم اور عامل نہیں اور اوپر بات کرے شریعت و طریقت اور حقیقت کی تو وہ شیطان ہے۔ اگر کوئی اپنی عاجزی کا اعتراف کرے اور وہ پھر وہ شیطان نہیں رہے گا۔

حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ نے بندوں کو ایک معیار دے دیا کہ جاننا ہو کس کے دل میں اللہ کا نور ہے اور اللہ کی محبت ہے تو اس کی پہچان یہ ہے کہ آپ نے فرمایا کہ اگر تمہارے پاس امیر بھی آئے اور غریب و فقیر بھی آئے تو اپنے دل کو دیکھ، اگر تیرا رویہ امیر و غریب کے درمیان رویہ میں فرق پائے تو سمجھ لے تو بندے تو بدبخت ہو گیا ہے۔ تیری نگاہ عمل صالح، علم نافع پر نہیں بلکہ دنیاوی مفاد اور دولت پر ہے۔

اگر تو امیر و غریب دونوں کے ساتھ یکساں سلوک رکھتا ہے تو سمجھ لے کہ اللہ نے تیرے دل کو فلاح دے رکھی ہے۔

غوث الاعظم کانفرنس

محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے پرسنل اسسنٹ بصیر احمد چوہدری کی والدہ محترمہ، منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن ناروے کے بانی سربراہ لالہ بشیر احمد مرحوم، منہاج القرآن ترکی اسنتبول کے رہنماء صوفی محمد نذیر مرحوم، حافظ عمیر کی ساس مرحومہ اور منہاج سسٹر لیگ کینیڈا کی نادیہ باجی کی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کے لیے بخشش و مغفرت کی دعا بھی کی۔

اس سے پہلے محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری محمد شفیق نعیمی الازہری الطوری اور ابراہیم شیخ نے حاصل کی۔ قاری احمد اعوان ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا نے ترجمۃ القرآن اور احادیث نبویﷺ پیش کیں۔ ندیم منج اور ہمنواؤں نے قصدیۂ بردہ شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی، سید توصیف شاہ گیلانی، شیخ محمد عبداللہ، جاوید چودھری، عادل اقبال، خواجہ انجم نے نعت رسول مقبول پڑھی جبکہ حافظ عمیر وقاص قادری نے نقابت کے فرائض انجام دئیے۔

محفل میں بزم غوثیہ کینیڈا کے روح رواں ہاشم علی قادری نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا، انہوں نے بتایا کہ گیارہویں شریف کے اس پروگرام کو کینیڈا میں کرتے ہوئے آج 25 سال مکمل ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر کاروباری شخصیات، صحافی حضرات، منہاج القران انٹرنیشنل کے کارکنان، منہاج غوثیہ ٹیم، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

غوث الاعظم کانفرنس

غوث الاعظم کانفرنس

غوث الاعظم کانفرنس

غوث الاعظم کانفرنس

غوث الاعظم کانفرنس

غوث الاعظم کانفرنس

غوث الاعظم کانفرنس

غوث الاعظم کانفرنس

غوث الاعظم کانفرنس

غوث الاعظم کانفرنس

غوث الاعظم کانفرنس

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top