اسلامی ثقافت کے فروغ کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات کا معترف ہوں: فلم ساز و ہدایت کار سید نور

مورخہ: 30 مئی 2022ء

syed noor and saiama

معروف فلم ساز، ہدایت کار، مصنف سید نور نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور ادارہ منہاج القرآن حقیقی معنوں میں اسلام اور انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے نوجوانوں کو انتہا پسندی اور تنگ نظری سے بچانے کے لئے جو کتب تحریر کیں اور ہزار ہا خطابات کئے وہ قابل فخر امن بیانیہ ہے۔ میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی علم، ادب، اسلامی ثقافت کے فروغ کے لئے خدمات کا دل و جان سے معترف ہوں اور ان کی توفیقات میں اضافہ کے لئے دعا گو ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رہنماؤں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول چوہدری اور عبد الحفیظ چوہدری سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید نور کی اہلیہ صائمہ نور بھی موجود تھیں۔

تحریک منہاج القرآن کے راہ نماؤں نے سید نور اور صائمہ نور کو منہاج القرآن کے ویلفیئر پراجیکٹس بالخصوص یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت اور کفالت کے عظیم الشان ادارے آغوش کے دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے بخوشی قبول کی۔

منہاج القرآن کے راہنماؤں نے سید نور کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا شہرہ آفاق ترجمہ عرفان القرآن و دیگر تصانیف کا تحفہ پیش کیا۔ سید نور نے کہا کہ شیخ الاسلام کا شمار ان علمی، اسلامی ہستیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے فرقہ واریت کی نفی کے لئے اسلام کی تعلیمات کو عام کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی دینی، انسانی، ملی و قومی خدمت ناقابل فراموش ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید نور اور صائمہ نور نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دین اسلام خدمت، انسانیت کیلئے پاکستان اور دنیا کے سو سے زائد ممالک میں جاری خدمات کو خراج تحسین کرتے ہیں۔ دونوں سینئر فنکاروں نے کہا کہ نوجوان بیٹوں اور بیٹیوں کو قرآن و سنت، اہل بیت اطہار ؓ اور صحابہ کرام ؓ کی تعلیمات سے ہم آہنگ کرنا بہت بڑی قومی و ملی خدمت ہے۔ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو اللہ کریم نے بہت سے علوم سے نوازا۔

سید نور نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ثقافت، علم و ادب سمیت دیگر علوم پر بھی دسترس رکھتے ہیں۔ میری جب بھی ان سے ملاقات ہوئی میں ان کی مختلف موضوعات پر علمی و معلوماتی گفتگو سے ہمیشہ متاثر ہوا ہوں۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری ایک پڑھے لکھے مخلص رہنما ہیں ان کی صحت و سلامتی اور درازی عمر کیلئے دعا گو ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top