منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ کی وفد کے ہمراہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے گھروں میں جا کر ورثا سے ملاقات

مورخہ: 18 جون 2022ء

Khurram Nawaz Gandapur meets model town martyrs family

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 8 سال مکمل ہونے پر تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں قرآن خوانی و دعائیہ تقاریب کا سلسلہ جاری ہے۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں پر مشتمل وفد نے لاہور میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کے گھروں میں جاکر شہدا کے ورثا سے ملاقات کی۔ وفد نے شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ورثا سے اظہار یکجہتی کیا۔ خرم نواز گنڈاپور نے شہدا کے ورثا سے ملاقات کرتے ہوئے کہاکہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کے ساتھ کھڑے ہیں جب تک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل اپنے انجام تک نہیں پہنچ جاتے حصول انصاف کی جدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ شہدائے ماڈل ٹاؤن ہمارا فخر ہیں، عظیم شہیدوں نے ظالم نظام کے خلاف اور غریب عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔ شہدا کا خون ہم پر قرض ہے، زندگی کی آخری سانس تک انصاف کیلئے لڑیں گے۔ وفد میں پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری، منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری، مظہر محمود علوی، طیب ضیاء، شہباز بھٹی، حاجی ارشد، اسامہ مشتاق سمیت دیگر قائدین و کارکنان شامل تھے۔ منہاج القرآن کے وفد نے تنزیلہ امجد شہید، شازیہ مرتضیٰ شہید، عاصم حسین شہید اورغلام رسول شہیدکے ورثا سے ملاقات کی اور بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی و بلندی درجات کی دعا کی۔

Khurram Nawaz Gandapur meets model town martyrs family

Khurram Nawaz Gandapur meets model town martyrs family

Khurram Nawaz Gandapur meets model town martyrs family

Khurram Nawaz Gandapur meets model town martyrs family

Khurram Nawaz Gandapur meets model town martyrs family

Khurram Nawaz Gandapur meets model town martyrs family

Khurram Nawaz Gandapur meets model town martyrs family

Khurram Nawaz Gandapur meets model town martyrs family

Khurram Nawaz Gandapur meets model town martyrs family

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top