منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام محفل گیارہویں شریف

مورخہ: 04 جون 2022ء

minhaj ul quran

منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام منہاج اسلامک سنٹر سن پو کونگ میں مورخہ 4 جون بعد نماز عشاء محفل گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں محفل کا آغاز قاری حافظ محمد عثمان الترازی نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔ عبد الرحمن اور حافظ عدنان سیالوی نےنعت شریف پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ سید تنویر حسین شاہ صاحب نے نقابت کے فراٸض سر انجام دٸیے۔

علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ نے ’’اللہ اور بندے کا تعلق‘‘ کے موضوع پر مدلل خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان کا اپنے رب کے ساتھ تعلق کا سب سے بڑا رشتہ عقیدہ توحید کا ہے۔ انسان جب اپنے اس رشتے کو مضبوط بنا لے اور اپنے خالق کی صفات وکمالات کو یکتا مان کر اپنے افعال و اعمال کو اس کی بندگی کے تابع کر لے تو وہ حقیقی کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔

تحریک منہاج القرآن آج کے دور میں اسی تعلق بندگی کو مضبوط بنانے کے لئیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں پوری دنیا میں مصروف عمل ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اللہ پاک کی عطا کی ہوئی اس نعمت کے ساتھ وابستگی اختیار کر کے دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کریں۔

علامہ حافظ ظہیر احمد خان نقشبندی کی خصوصی دعا سے یہ محفل اختتام پذیر ہوئی۔

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top