تحریک منہاج القرآن نارنگ منڈی کے زیراہتمام ورکرز کنونشن

مورخہ: 25 جون 2022ء

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن نارنگ منڈی کے زیراہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات رانا محمد ادریس قادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن معاشرے کی گرتی اخلاقی، تہذیبی، علمی اور دینی اقدار کے احیاء کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ معاشرے میں تیزی سے پھیلتے الحاد پرستی اور منفی رحجانات کے مقابلہ میں منہاج القرآن آج تجدیدی تحریک کا کام کر رہی ہے۔ منہاج القرآن نے نسلوں کے ایمان کی حفاظت کی ہے۔ تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام کے پیغام علم و عمل کو معاشرے کے تمام طبقات تک پہنچانا ہماری کڑی ذمہ داری ہے۔ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے شاندار پروگرام منعقد کرنے پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔

ورکرز کنونشن چوہدری محمد آصف نمبر دار کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں حکیم ملک مشتاق احمد ناظم منہاج القرآن ضلع مریدکے، مرکزی، ضلعی، پی پی، یونین کونسلز اور یونٹ کی سطح سے لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر منہاج القرآن نارنگ منڈی کے ضلعی صدر خرم نثار قادری نے کہا کہ نارنگ منڈی والے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور ان کے پیغام امن و محبت کو حلقات درود و فکر اور مراکز علم کی وساطت سے گھر گھر پہنچائیں گے۔

ورکرز کنونشن میں قاری ریاست علی چدھڑ، اظہر علی مصطفوی، چوہدری زین العابدین، محمد امین عاقب، عمران رشید اور ماسٹر محمود طارق نے بھی شرکت کی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top