ہانگ کانگ: محفل یوم شہادت حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ

minhaj ul quran

منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں محفل یوم شہادت حضرت عثمان غنی رضی اللہ منعقد کی گئی۔ جس میں علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ نے خطاب کیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام کی کتاب مناقب حضرت عثمان غنی رضی اللہ سے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام کی تاریخ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی خدمات سے بھری پڑی ہے۔ آپ کی سیرت اور کردار یہ ثابت کرتے ہیں کہ مالک کائنات نے آپ کو دنیاوی دولت سے نوازا تو اسے راہ خدا میں خرچ کر تے رہے۔ جب منصب خلافت عطا ہو ا تو اسے دین حق کی ترویج و اشاعت اور فروغ کے لئے استعمال کرتے ہوئے اپنی جان تک راہ خدا میں قربان کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ پیارے آقا کریم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے نہ صرف جاں نثار صحابہ کرام میں سے تھے بلکہ آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ کے عقد میں نبی مکرم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی دو شہزادیاں آئیں اور آپ نے ذوالنورین کا لقب پایا۔ تحریک منہاج القرآن کا یہی پیغام اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی یہی کاوش ہے کہ ہم آج کے دور میں اسوہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی پیروی کرتے ہوئے اپنا تن من دھن راہ خدا میں وقف کرتے ہوئے اسلام کی ترویج، اشاعت اور غلبے کے لئے عملی جدو جہد کریں۔

اس سے پہلے پروگرام میں تلاوت قرآن مجید کی سعادت قاری محمد عثمان الترازی نے حاصل کی جبکہ نعت شریف محترم عبدالرحمن اور ثاقب محمود نے پیش کی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top