ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 31 جولائی کو یونان میں شہادت امامِ حسینؑ کانفرنس سے خطاب کریں گے

کانفرنس میں تمام مسالک کے علماء اور ممتاز پاکستانی شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے

Dr Hassan Qadri to address Shahadat Imam Hussain Conference in Greece

لاہور (28 جولائی 2022) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 31 جولائی بروز اتوار ایتھنز (یونان) میں سالانہ شہادت امامِ حسین علیہ السلام کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں شرکت کے لئے منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی طرف سے تمام مسالک کے علمائے کرام، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ یونان میں ہر سال شہادتِ امام حسین کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس سال ڈاکٹر حسن محی الدین قادری بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یورپ کے تنظیمی و دعوتی دورے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپ سمیت مغربی دنیا میں مختلف اسلامی ممالک کے کروڑوں افراد آباد ہیں ان کی اسلامی نہج پر فکری تربیت اسلامک سکالرز اور مبلغین کی دینی و ملی ذمہ داری ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل دیار غیر میں آباد مسلم خاندانوں اور نئی نسل کی دینی وفکری آبیاری کے لئے خدمات انجام دے رہی ہے۔ یورپ میں مقیم خاندانوں اور آئندہ نسلوں کے عقائد کی حفاظت اور اسلام سے ان کا رشتہ پختہ بنانے کے لئے دعوتی فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام برطانیہ اور یورپ کے دیگر ممالک میں بھی شہادتِ امام حسین علیہ السلام کانفرنسز منعقد ہوں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top